ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لکھیم پور تشدد : کانگریس صدر جمہوریہ ہند سے نمائندگی کے لئے کوشاں، راہل میمورنڈم پیش کریں گے ،صدر سے طلب کیا وقت

لکھیم پور تشدد : کانگریس صدر جمہوریہ ہند سے نمائندگی کے لئے کوشاں، راہل میمورنڈم پیش کریں گے ،صدر سے طلب کیا وقت

Mon, 11 Oct 2021 00:08:05    S.O. News Service

نئی دہلی،11 ؍اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) اترپردشی کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں پر گاڑی چڑھانے اور اور اس بعد تشدد معاملے میں کانگریس نے صدر رام ناتھ کو ایک خط لکھ کر ان سے ملاقت کا وقت طلب کیا ہے۔ تاکہ راہل گاندھی کی قیادت میں سات ارکان پر مشتمل ایک وفد معاملے سے متعلق میمورنڈ م پیش کر،پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے صدر کو ایک خط لکھا ہے کہ وہ راہل گاندھی کی قیادت میں ایک وفد ملنا چاہتا ہے ، اس کے لیے وقت مختص کریں۔کے سی وینوگوپال نے خط میں لکھا ہے کہ راہل گاندھی کے علاوہ اس وفد میں اے کے انٹونی، ملیکارجن کھڑگے، غلام نبی آزاد، پرینکا گاندھی ، کے سی وینوگوپال اور ادھیر رنجن چودھری شامل ہوں گے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سخت تبصرے کے باوجود مرکزی وزیر اور ان کے خاندان کے خلاف اس معاملے میں مناسب کارروائی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو ضلع لکھیم پور کھیری کے علاقے ٹکونیا میں تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ الزام ہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی تھی جس میں چار کسان ہلاک ہوگئے۔اس واقعے کے بعد ہوئے تشدد میں چار دیگر افراد سمیت کل آٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


Share: